0
Monday 8 Jul 2019 20:35

کشمیری مسلمانوں کے بغیر امرناتھ یاترا کا احسن انعقاد ناممکن ہے، ستیہ پال ملک

کشمیری مسلمانوں کے بغیر امرناتھ یاترا کا احسن انعقاد ناممکن ہے،  ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ مقامی مسلمانوں کے تعاون کے بغیر امرناتھ یاترا کی کامیابی کو ناممکن قرار دیتے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری لوگ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔ گورنر نے یاترا قافلوں کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہ پر بندشوں کو برداشت کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اب بندشوں کو کم کرکے صرف 2 گھنٹوں تک محدود کیا گیا ہے۔ یاترا میں سیکورٹی اور انتظامی انتظامات کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاترا پر آئے لوگ کشمیری عوام کی مہمان نوازی سے خوش ہیں۔ گورنر ایس پی ملک پانتھہ چوک میں قائم یاترا کیمپ میں گئے اور وہاں پر یاتریوں کو بہم پہنچائی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

یاترا کے دوران شاہراہ پر شہری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریاستی گورنر نے صلاح دی کہ ہمیں برداشت کا مادہ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیئے، جبکہ سیکورٹی کے لئے ایسے اقدامات لازمی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں منعقد کی جانے والی کنوڑ یاترا کے دوران ایک ماہ تک شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بند کی جاتی ہے اور ہاوئے پر کوئی گاڑی نہیں چلتی، پھر بھی لوگ کوئی شکایت نہیں کرتے۔

انہوں نے تاہم کہا کہ جموں کشمیر میں 2 گھنٹوں تک گاڑیاں بند کرنے پر شور مچایا جاتا ہے۔ ایس پی ملک نے کہا کہ یہاں 2 گھنٹوں تک گاڑیوں کو روکا جاتا ہے تو شور مچ جاتا ہے، ہمیں برداشت کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ شاہراہ پر کیا ہوا، جس کے چلتے یہ اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔ ریاستی گورنر نے کہا کہ بندشوں میں یہ ہے کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ ہائے وئے پر کیا ہوا ہے، اب بندشوں کو محدود کرکے 2 گھنٹے کیا گیا ہے اور لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اس کو برداشت کریں۔
خبر کا کوڈ : 803856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش