0
Monday 8 Jul 2019 18:37

کشمیر میں جلد انتخابات منعقد کرنا بھارت کے مفاد میں ہے، غلام احمد میر

کشمیر میں جلد انتخابات منعقد کرنا بھارت کے مفاد میں ہے، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ پردیش کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ریاست جموں و کشمیر میں فوری طور سے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے بھارت کے مفاد میں ایک اچھا قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب کی بار لوگ مخلوط حکومت کے بجائے کانگریس کے حق میں واضع اکثریت سے ووٹ دیں گے، تاکہ ریاست میں خوشحالی اور امن کا دور دروہ شروع ہو سکے جیسا کہ 2002ء میں کشمیری عوام نے دیکھا ہے۔ ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کے صدر نے جموں میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام سابقہ وزیر و پارٹی کے ایک سینئر رہنما رمن بھلہ نے کیا تھا۔

غلام احمد میر نے پی ڈی پی و بی جے پی کی سابقہ حکومت پر عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کا مبینہ الزام لگایا۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر کشمیر میں پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے تو اسمبلی انتخابات منعقد کرنے میں کون سی دشواری تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کُچھ نہیں رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 803857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش