0
Monday 8 Jul 2019 19:30

حج بندے کے گناہوں کی موت ہے اور نئی زندگی کا نقطہ آغاز ہے، اشرف جلالی

حج بندے کے گناہوں کی موت ہے اور نئی زندگی کا نقطہ آغاز ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں حج تربیتی کورس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حج کی سعادت حاصل کر لینا بندے کا زورِ بازو نہیں محض فضلِ خداوندی ہے۔ حج کرنا اتنا مشکل نہیں جتنا حج کرکے اسے سنبھالنا مشکل ہے۔ حج بندے کے گناہوں کی موت ہے اور نئی زندگی کا نقطہ آغاز ہے۔ مقبول حج بندے کی سیرت و کردار میں واضح اور اچھی تبدیلی لاتا ہے۔ احرام کی چادروں میں ملبوس حاجی کو ظاہر کی طرح اپنے باطن میں بھی تبدیلی کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ حجاج کرام اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کا تحفہ لیکر پاکستان واپس آکر اپنے دیس کی فضاؤں کو خوشبودار بنائے توحج کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ اگر حج کورس کے سالانہ لاکھوں ڈپلومہ ہولڈرز پاکستان آکر مغربی تہذیب کے مقابلے میں حجازی تہذیب کا پرچم بلند نہ کریں تو یہ بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ حج ایک عبادت بھی ہے اور غیر مسلم قوتوں کیلئے اپنے اجتماع کی وجہ سے ایک ہیبت بھی ہے۔ حج کا تلبیہ جہاں عقیدہ توحید اور حمدو ثناء پر مشتمل ہے وہاں غلبہ اسلام کیلئے عہدو پیمان بھی ہے۔ حجاج کرام مخصوص وردی میں مخصوص اوقات میں کعبۃ اللہ کے سامنے اور مخصوص میدانوں میں اللہ کی زمین پر رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے نظام کے زیر سایہ زندگی گزارنے کا حلف اٹھا کر سامراج اور طاغوت کو ٹھکراتے ہیں۔ حج تربیتی کورس میں سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 803870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش