QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے، نصرت واحد

8 Jul 2019 19:31

صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہوگئی ہے، عوام اور ان کے کارکنان اس بات سے واقف ہیں کہ زرداری اور نواز شریف اپنے خلاف کیسز سے نجات کیلئے انہیں سیاسی ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے، نیب ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے، جس کرپٹ افراد کے خلاف ثبوت ہوں گے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جلد تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے، کرپشن کے خاتمے، اداروں کو خودمختار بنانے اور ملک کے فرسودہ نظام میں تبدیلی کیلئے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، الیکشن میں کئے گئے وعدوں پر عمل کریں گے۔

نصرت واحد نے ایک سال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہوگئی ہے، عوام اور ان کے کارکنان اس بات سے واقف ہیں کہ زرداری اور نواز شریف اپنے خلاف کیسز سے نجات کیلئے انہیں سیاسی ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غربت و بیروزگاری کے خاتمے اور تعلیم عام کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 803872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803872/تحریک-انصاف-کی-حکومت-انتقامی-سیاست-پر-یقین-نہیں-رکھتی-ہے-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org