0
Monday 8 Jul 2019 19:39

ڈی ایس پی (ر) ملک قمر عباس ایم ڈبلیو ایم منڈی بہاوالدین کے نئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

ڈی ایس پی (ر) ملک قمر عباس ایم ڈبلیو ایم منڈی بہاوالدین کے نئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کا امام بارگاہ موسیٰ کاظم (ع) میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 25 گاؤں کے یونٹس سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی، جن کے علاوہ بزرگ عالم دین علامہ صفدر حُسین صفدری اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی مہمان خُصوصی تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت و قصیدہ سے ہوا، جس کے بعد مولانا اسد عباس نے اجلاس کی مکمل تفصیلات اور ایجنڈا پیش کیا، سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مولانا مظہر عباس ہادی نے اپنی تین سالہ کارکردگی بیان کی اور اپنی مُدت کے اختتام پر استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد نئے انتخابات کا مرحلہ شروع ہوا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ صفدر حُسین صفدری نے ادا کئے۔

الیکشن میں تین امیدواروں میں سخت مقابلے کے بعد سابقہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی ملک قمر عباس ہیلاں والے کامیاب ٹھرے، جن کی کامیابی پر ہال لبیک یاحُسین کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ نئے ضلعی سیکرٹری جنرل ملک قمر عباس سے صوبائی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف لیا۔ اپنے پہلے خطاب میں ملک قمر عباس نے شرکاء کنونشن اور ایم ڈبلیو ایم کے ورکرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرکے جماعت کو مضبوط کروں گا اور اس پلیٹ فارم سے ملک و ملت کی سربلندی اور استحکام کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عزاداری مظلومِ کربلا میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم امن کے داعی ہیں، ان شاء اللہ تمام مسالک کیساتھ مل کر اتحاد و وحدت کی مثال قائم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 803878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش