0
Monday 8 Jul 2019 23:15

ریاستی ادارے ہمارے راستے میں نہ آئیں، ان سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، مولانا فضل الرحمان

ریاستی ادارے ہمارے راستے میں نہ آئیں، ان سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف قوت کے ساتھ جہاد کے جذبے کے ساتھ تحریک آگے بڑھے گی، موجودہ دور میں جیل کے اندر ہوں یا باہر ایک ہی بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے ہمارے راستے میں نہ آئیں، ہم ان سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، جنگجو ہر کام نہیں کر سکتے، انہیں صرف جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، لیکن یہاں سیاستدان کو کتنا حصہ دیا جائے، یہ فیصلے بھی کوئی اور کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، کٹھ پتلی حکومت سلیکٹڈ کہنے پر ناراض ہوتی ہو، ہم اس سے بھی آگے جا کر آپ کو رجیکٹڈ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلط کردہ ہے، جبری تسلط ملعون نظام ہے، جس پر پیغمبر نے بھی لعنت بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ ذہنیت کے لوگ بھی کچھ دانائی رکھتے ہیں، ہم اس جبری تسلط حکومت کے خلاف بغاوت کریں گے، عوام کو ٹیکس کے جال میں جکڑا جا رہا ہے، ملکی معیشت رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مکمل ہوگئی ہے، 35 لاکھ رکن سازی پر جماعت کے ناظمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 803929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش