0
Tuesday 9 Jul 2019 09:14

نجم عباس ایم ڈبلیو ایم شمالی لاہور کے سیکرٹری جنرل منتخب

نجم عباس ایم ڈبلیو ایم شمالی لاہور کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام جانثاران امام عصرؑ کنونشن کا جامعہ مسجد امامیہ لوکو شیڈ مغلپورہ لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں شمالی لاہور ( واہگہ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، کنٹونمنٹ بورڈ اور شالیمار ٹاؤن ) کے سیکرٹری جنرلز کا انتخاب کیا گیا۔ نجم عباس سابقہ ڈپٹی سیکرٹری لاہور بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیے گئے۔ کنونشن میں لاہور کے سابقہ کابینہ سمیت شمالی لاہور کے 55 یونٹس کی شرکت کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکرٹری جنرل سینٹرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ حسن رضا ہمدانی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسن کاظمی، صوبائی سیکرٹری روابط  رائے ناصر اور صوبائی سیکرٹری عزاداری رانا ماجد نے بھی شرکت کی۔ الیکشن کے بعد علامہ اقبال کامرانی نے شمالی لاہور کے منتخب ہونیوالے سیکرٹری جنرل نجم عباس سے حلف لیا۔ نجم عباس نے شمالی لاہور کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الہی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اس کا جوابدہ امام زمانہ علیہ السلام عج کے سامنے ہونا ہے اس لئے میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دوں۔
خبر کا کوڈ : 803974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش