0
Tuesday 9 Jul 2019 09:18

کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک اور دھڑا سامنے آگیا

کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک اور دھڑا سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایم کیو ایم کا ایک اور دھڑا سامنے آگیا۔۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے آفس میں نئے دھڑے کے بینر آویزاں کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں اچانک ایم کیو ایم کے نئے دھڑے کے بینر آویزاں ہوگئے۔ بینر پر بانی ایم کیو ایم سید اسرار حسین کا نام درج تھا، جبکہ ترجمان ایم کیو ایم بہادرآباد کے مطابق معلوم نہیں سید اسرار حسین کون ہے، پہلی بار نام سنا ہے۔ ترجمان کہنا ہے کہ معلومات کر رہے ہیں، اسکے پیچھے جو بھی ہوا، اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 803976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب