QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک اور دھڑا سامنے آگیا

9 Jul 2019 09:18

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں اچانک ایم کیو ایم کے نئے دھڑے کے بینر آویزاں ہوگئے۔ بینر پر بانی ایم کیو ایم سید اسرار حسین کا نام درج تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایم کیو ایم کا ایک اور دھڑا سامنے آگیا۔۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے آفس میں نئے دھڑے کے بینر آویزاں کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں اچانک ایم کیو ایم کے نئے دھڑے کے بینر آویزاں ہوگئے۔ بینر پر بانی ایم کیو ایم سید اسرار حسین کا نام درج تھا، جبکہ ترجمان ایم کیو ایم بہادرآباد کے مطابق معلوم نہیں سید اسرار حسین کون ہے، پہلی بار نام سنا ہے۔ ترجمان کہنا ہے کہ معلومات کر رہے ہیں، اسکے پیچھے جو بھی ہوا، اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 803976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803976/کراچی-میں-ایم-کیو-کا-ایک-اور-دھڑا-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org