QR CodeQR Code

لاہور، کُل مسالک علماء بورڈ کی اسد نقوی سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

9 Jul 2019 09:21

کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد نے وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی کو بطور فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پھول اور مٹھائی پیش کی اور تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور آمد۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید اسد عباس نقوی کو وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور دستار بندی کی۔ تفصیلات کے مطابق کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد نے وحدت ہاؤس لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی کو بطور فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پھول اور مٹھائی پیش کی اور تمام علماء کی طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد نے اس موقع پر اسد عباس نقوی کی دستار بندی بھی کی اور ان کی مزید کامیابی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اسد عباس نقوی نے کُل مسالک علماء بورڈ پنجاب کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مخدوم عاصم، مفتی عاشق حسین، پیر سید نوبہار شاہ، علامہ عامر چشتی، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما مولانا حسن رضا ہمدانی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 803977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803977/لاہور-ک-ل-مسالک-علماء-بورڈ-کی-اسد-نقوی-سے-ملاقات-مکمل-تعاون-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org