0
Tuesday 9 Jul 2019 15:30

شہید برہان کی تیسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی متاثر

شہید برہان کی تیسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی متاثر
اسلام ٹائمز۔ شہید برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر کشمیر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔ قابض حکام نے پائین شہر کے کچھ علاقوں میں بندشیں عائد کیں تھیں۔ اس دوران جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ منقطع کیا گیا، جبکہ سرینگر سمیت وسطی کشمیر میں اس کی رفتار کم کی گئی۔ سیکورٹی کے پیش نظر ریل سروس بھی معطل رہی۔ دریں اثناء حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت یاترا ایک دن کے لئے معطل کردی گئی۔ جموں سے کسی بھی یاتری گاڑی کو سرینگر کی طرف  جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی سونہ مرگ اور پہلگام سے جموں کی طرف کسی گاڑی کو جانے دیا گیا۔

مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے برہان وانی کی تیسری برسی کے موقعہ پر دی گئی کال کے پیش نظر کشمیر کے جنوب و شمال میں مکمل ہڑتال رہی، جبکہ کاروباری ادارے، تجارتی مرکز مقفل رہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی مکمل طور پر بند تھی۔ ادھر قابض فورسز نے برہان وانی کے آبائی گھر شریف آباد میں بھی پہرا بٹھایا تھا تاکہ وہاں کوئی پروگرام منعقد نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 803979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش