0
Tuesday 9 Jul 2019 20:07

اکثریتی فرقہ کو الگ تھلگ اور پشت بہ دیوار کرنا منصوبہ بند سازش ہے، تنویر صادق

اکثریتی فرقہ کو الگ تھلگ اور پشت بہ دیوار کرنا منصوبہ بند سازش ہے، تنویر صادق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جان بوجھ کر ریاست کے مسلمانوں کو الگ تھلگ اور پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔ حلقہ انتخاب جڈی بل کے خوشحال سر اور گل کدل زونی مر میں پارٹی کنونشنوں سے خطاب کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ ہم فرقہ پرست نہیں اور نہ ہی ہماری جماعت فرقہ پرستی پر مبنی سیاست میں یقین رکھتی ہے لیکن ایک سیکولر جماعت، جس نے ہمیشہ ہندو مسلم سکھ اتحاد کو دوام بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ تنویر صادق نے کہا کہ بھاجپا نے ایسے ہر ایک فرد اور جماعتوں کو ہدف تنقید بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جس نے ملک میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی بات کی لیکن جموں و کشمیر میں اقلیتوں کو خوش کرنا بی جی پی کی واحد شناخت بن گئی ہے۔

تنویر صادق نے کہا کہ کشمیری مسلمان کبھی بھی فرقہ پرست نہیں تھے اور ہمیشہ بھائی چارے میں رہے، یہاں کے مسلمانوں نے پنڈتوں کو نہیں نکالا بلکہ سابق گورنر جگموہن نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہاں کی پنڈت برادری کو دھوکے سے وادی سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو کچھ ہورہا ہے کہ یہ کوئی معمول کی بات نہیں، یہ سب کچھ بھاجپا کے کشمیر مخالف ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے، جس کے تحت یہ لوگ دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرکے یہاں کی خصوصی پوزیشن کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا انعقاد نہ کرنے کا یہی واحد مقصد ہے کہ نئی دہلی سے یہاں کا نظام چلایا جائے اور گورنر انتظامیہ، جس میں مسلمانوں کی موجودگی برائے نام ہے، کے ذریعے کشمیر مخالف ایجنڈے کو دوام بخشا جائے۔
خبر کا کوڈ : 803980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش