QR CodeQR Code

اسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے

9 Jul 2019 10:09

اسپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے شریک ہونا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کر دیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلانے کی ہدایت کردی، ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوں گے۔ پابندی کا اطلاق پی اے سی اور پارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ اسپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے شریک ہونا تھا جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔


خبر کا کوڈ: 803986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803986/اسپیکر-قومی-اسمبلی-نے-قائمہ-کمیٹیوں-کے-تمام-اجلاس-منسوخ-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org