0
Tuesday 9 Jul 2019 10:14

وزیراعظم عمران کا سفارتخانے میں قیام، امریکی حکام کو تشویش

وزیراعظم عمران کا سفارتخانے میں قیام، امریکی حکام کو تشویش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری مہم نے امریکی سیکیورٹی حکام کے لیے مشکل کھڑی کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفیر کے گھر قیام کے فیصلے سے امریکی سیکیورٹی حکام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ واشنگٹن کی شہری انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے میسچوسیٹ ایوینیو پر پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ کے اطراف رہائشی ایریا ہے، وزیراعظم عمران خان کی سفیر کے گھر سے آمد و رفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدارتی مہمان خانے بلیئر ہائوس کی تزئین آرائش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ہوٹل میں ٹھہرانے کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا روانہ ہونگے اور 21 جولائی کو امریکا پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کی ملاقات اور امریکا میں قائم پاکستان کاکس کے ارکان کی ملاقاتیں بھی شیڈول کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم چھوٹے خصوصی جہاز (گلف اسٹریم) کے ذریعے امریکا جائیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے مطابق وزیراعظم کے طیارے، قیام اور وفد سے متعلق مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 803987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش