0
Tuesday 9 Jul 2019 10:34

راجہ فاروق کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات

راجہ فاروق کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق خان سے وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی و پروگرام کوآرڈینیٹر احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا انتہائی افضل اور ثواب کا کام ہے مخلوق خدا کی بغیر کسی سیاسی مفاد و تشہیر کے مدد کرکہ ہی ہم معاشرے میں موجود سفید پوش غریب افراد کی زندگیوں میں بہتری لاسکتے ہیں جو شخص ضرورت مند کی مدد کرتا ہے اللہ رب العزت اس کی مدد کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں حکومت آزادکشمیر اس حوالے سے مکمل تعاون کرے گی۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کو خصوصی طور پر اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کے ساتھ ملکر پروگرام پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے یہ پروگرام غیرسیاسی اور خالصتا غریبوں کی مدد کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس پروگرام کی منصوبہ بندی کرتے وقت بھی حکومت آزادکشمیر سے مشاورت کی گئی تھی یہ ایک کارخیر ہے جس میں تمام لوگوں کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 803993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش