QR CodeQR Code

لاہور، قرآنی طرزِ زندگی ورکشاپ کے شرکاء کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

9 Jul 2019 10:46

ورکشاپس میں علماء کرام نے عقائد اخلاق، احکام، سیرت محمد و آل محمد اور حالات حاضرہ پر دروس دیئے۔ آخری روز طلباء کا امتحان لیا گیا، نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد لاہور کے اسلامی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر نشین البصیرہ علامہ ثاقب اکبر نقوی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور میں طلباء و طالبات کیلئے قرآنی طرز زندگی طفلان مسلم تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر ہوگئیں۔ دس روزہ تربیتی و فکری ورکشاپس میں لاہور و مضافات سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ورکشاپس میں علماء کرام نے عقائد اخلاق، احکام، سیرت محمد و آل محمد اور حالات حاضرہ پر دروس دیئے۔ آخری روز طلباء کا امتحان لیا گیا، نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات کی تقسیم کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد لاہور کے اسلامی کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر نشین البصیرہ علامہ ثاقب اکبر نقوی نے کی جبکہ مفتی امجد عباس نے بھی خصوصی شرکت کی. خصوصی تقریب میں طلباء و طالبات کیساتھ ساتھ والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں ورکشاپس میں ہونے دروس اور تمام سرگرمیوں کی جامع ویڈیو رپورٹ بھی دکھائی گئی۔
 
تقریب میں علامہ علی عباس نقوی اور علامہ سجاد حسین نقوی نے ادارہ التنزیل کی کارکردگی اور اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ التنزیل قرآنی معاشرہ کی تشکیل کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے، طلباء و طالبات کیلئے الگ الگ ورکشاپس کے انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو دس سال سے  لاہور میں منعقد ہوتی ہے۔ صدر نشین ادارہ التنزیل علامہ ثاقب اکبر نقوی نے اپنے خطاب میں ادارہ کی کاوشوں کو سراہا اور تربیتی عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر ورکشاپ میں نمایاں پوزیشن اور بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 803996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/803996/لاہور-قرا-نی-طرز-زندگی-ورکشاپ-کے-شرکاء-کیلئے-تقریب-تقسیم-انعامات-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org