0
Tuesday 9 Jul 2019 13:51

کراچی میں پانی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے وفاق تعاون کرے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں پانی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے وفاق تعاون کرے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے وفاق تعاون کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کراچی کو بہتر کرنا ہے اور شہر کو پانی فراہم کرنا جو سندھ حکومت اکیلے نہیں کرسکتی، ہمیں وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے، میں اب بھی ان سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس مسئلے پر ہمارا ساتھ دیں یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت بنا رہی ہے اور کہا گیا کہ سال 2018ء میں مارچ میں مکمل کردیں گے اور آپ بسیں لے آئیں، ہم بسیں اس لئے نہیں لائے کہ ہم نے اس منصوبے کو مارچ 2018ء میں مکمل ہوتے نہیں دیکھ رہے تھے، پھر کہا کہ جون 2018ء تک مکمل ہوجائے گا، بسیں لانے کا سائن کنٹریکٹ تھا جس کو میں نے موخر کیا، کیونکہ اگر آرڈر دیتا تو پہلی جولائی سے آج تک اس کمپنی کو رقم ادا کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ پھر نئی حکومت آگئی، ستمبر 2018ء کو وفاقی حکومت نے کہا کہ بسیں بھی ہم لائیں گے، ہم نے کہا یہ اچھی بات ہے کراچی کیلئے وفاقی حکومت خرچہ کرنا چاہتی ہے تو کرے، مجموعی ضرورت کا صرف 20 سے 25 فیصد انہوں نے بجٹ میں رکھا ہے، اب پتہ نہیں کتنے وقت میں وہ اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن بالکل ہماری ذمہ داری ہے، میں یہ مانتا ہوں اس میں تاخیر ہوئی اس کی ایک بڑی وجہ گرین لائن منصوبے کا مکمل نہ ہونا ہے کیوں کہ اورنج لائن اور گرین لائن ایک ساتھ آپریٹ کریں گی، اورنج لائن 5 کلومیٹر کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو گرین لائن کے ساتھ چلے گا۔

ریڈ لائن کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو تین سال سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے بات کررہے تھے اور اب انہوں نے اس منصوبے کو منظور کرلیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو یلو لائن ہے اس پر ورلڈ بینک کے ساتھ لون ایگریمنٹ منظور ہوگیا ہے لیکن ایکنک میں روکا ہوا ہے، بھرپور طریقہ سے اگر کام کیا جائے تو 18 ماہ سے 2 سال میں یہ منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپتال صرف سندھ حکومت چلائے گی، ان اسپتالوں میں ہم نے بہت خرچہ کیا ہے پہلے دن سے کہا تھا یہ اسپتال وفاق نہیں چلاسکتا، سول اسپتال میں مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ایمنسٹی اسکیم کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 162 ارب روپے کا حکم دے کر چلے گئے مگر اب تک ہوا کچھ بھی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 804044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش