QR CodeQR Code

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو چیک اَپ کی اجازت مل گئی

9 Jul 2019 15:41

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان جیل میں ڈاکٹرز کی موجودگی میں نواز شریف کا چیک اپ کر سکیں گے اور اگر ڈاکٹر عدنان کوالیفائیڈ ہیں تو ان کو علاج کیلئے جیل بھیجنے میں کیا مسئلہ ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عدنان کے چیک اپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگا دی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دیدی ہے تاہم ڈاکٹر عدنان کو چیک اپ کے بعد میڈیا پر بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے مریم نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں مینوئل کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی طبیعت سے متعلق افواہیں پھیلاتے ہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان جیل میں ڈاکٹرز کی موجودگی میں نواز شریف کا چیک اپ کر سکیں گے اور اگر ڈاکٹر عدنان کوالیفائیڈ ہیں تو ان کو علاج کیلئے جیل بھیجنے میں کیا مسئلہ ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان صرف نواز شریف کا چیک اپ کریں گے اور کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے نہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 804066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804066/نواز-شریف-کے-ذاتی-معالج-ڈاکٹر-عدنان-کو-چیک-ا-پ-کی-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org