QR CodeQR Code

چین کیساتھ ملزمان کی حوالگی کا بل اب مکمل ختم ہوچکا ہے، کیری لیم

9 Jul 2019 16:51

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیری لیم نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا بل اب مکمل ختم ہوچکا ہے، بل پر حکومت کا کام مکمل طور پر ناکام رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے ملزمان کی حوالگی کے متنازع بل کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیری لیم نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا بل اب مکمل ختم ہوچکا ہے۔ کیری لیم نے اعتراف کیا کہ بل پر حکومت کا کام مکمل طور پر ناکام رہا، جب کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کا اب اس بل پر مزید کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے قانون ساز کونسل میں بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔ اس سے قبل کیری لیم نے متنازع بل کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ بل رواں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد 2020ء میں ختم ہوگا۔ واضح رہےکہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع بل کو لے کر شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے ہانگ کانگ کی برطانیہ سے آزادی کی سالگرہ پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، جب کہ اس دوران مظاہرین پرچم کشائی کی تقریب کے مقام تک بھی پنہچے اور انہوں نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 804070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804070/چین-کیساتھ-ملزمان-کی-حوالگی-کا-بل-اب-مکمل-ختم-ہوچکا-ہے-کیری-لیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org