0
Tuesday 9 Jul 2019 17:16

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی  ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی خزانے سے اپنے آپ کو نوازنا شروع کردیاہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی  ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ بجٹ دستاویزات نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے اپنی وزارت کو اپنے ہی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ دستاویز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھیلیسمیا سوسائٹی آف پاکستان اور الزائمر سوسائٹی آف پاکستان کے لیے لاکھوں روپے گرانٹ تجویز کی۔ تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے لیے 70 لاکھ روپے کی گرانٹ 2019-20ء کے مالی سال کے لیے رکھی۔ تھیلسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کو گزشتہ مالی سال یعنی 2018-19ء میں بھی 70 لاکھ روپے ملے۔ الزائمر سوسائٹی آف پاکستان کے لیےبھی 5 لاکھ روپے 2018-19ء میں رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ان  سوسائٹیز کی پیٹرن ان چیف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس 70 لاکھ گرانٹ حاصل کرنے والی سوسائٹی کی وائس پریذیڈنٹ  ہیں۔ یہ بات بھی انتہائی قابل غور ہے کہ تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور الزائمرز سوسائٹی آف  پاکستان کے دفاتر یاسمین راشد کے ذاتی کلینک کے پتے پر رجسٹرڈ ہیں۔ دونوں این جی اوز کے دفاتر شادمان لاہور میں جیل روڈ پر واقع یاسمین راشد کے کلینک کے اندر ہی قائم ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے موقف میں کہا ہے کہ سوسائیٹیز کے دفاتر وزارت ملنے سے پہلے ہی انکے کلینک کے پتہ پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے دور حکومت میں بھی تھیلیمسیا سوسائٹی کو گرانٹ ملتی رہی ہے۔ وزارت ملنے کے بعد انکا عملی طور پر دونوں این جی اوز کے کاموں میں عمل دخل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 804075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش