QR CodeQR Code

الزام نون لیگ نے لگایا، جج کی ویڈیو کا فرانزک بھی خود ہی کرائیں، میاں شفقت محمود

9 Jul 2019 18:54

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف وزیر ہونے کے باوجود اقامہ کے ذریعہ ایک کمپنی کو ایڈوائز کرتے رہے، جہاں سے انہیں 15 سے 20 لاکھ روپے کی تنخواہ بھی ملتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم میاں شفقت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے جج پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جو عدلیہ پر حملہ ہے اور اب بار ثبوت پیش کرنا مسلم لیگ نون کا کام ہے، ویڈیو کی تصدیق کے لئے فرانزک بھی ان کو خود ہی کرانا چاہیئے، تاہم کابینہ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں وزراء دوسری جگہوں پر بھی نوکریاں کرتے نظر آئے، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف وزیر ہونے کے باوجود اقامہ کے ذریعہ ایک کمپنی کو ایڈوائز کرتے رہے، جہاں سے انہیں 15 سے 20 لاکھ روپے کی تنخواہ بھی ملتی تھی، بہرحال اب اس معاملے کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے دوران میڈیا کو انٹرویو دینے کے حوالے سے پیمرا سے پوچھا جائے گا کہ کیا قوانین میں انٹرویو کی اجازت ہے؟
 


خبر کا کوڈ: 804080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804080/الزام-نون-لیگ-نے-لگایا-جج-کی-ویڈیو-کا-فرانزک-بھی-خود-ہی-کرائیں-میاں-شفقت-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org