QR CodeQR Code

گلگت میں ایئرمکس گیس پلانٹ منصوبے پر فوری کام شروع کرنیکا فیصلہ

9 Jul 2019 19:31

سوئی ناردرن گیس کے جی ایم آصف اکبر نے وزیراعلٰی جی بی کو بتایا کہ تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، کمپنی کی کوشش ہو گی کہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہو۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت کے ایئر مکس گیس پلانٹ منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر آصف اکبر خان نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت شہر کے لئے ایئرمکس گیس پلانٹ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل منیجر آصف اکبر خان نے کہا کہ جی بی حکومت کی کوششوں اور وفاقی حکومت کے بروقت تعاون سے اس منصوبے کے حوالے سے موجود تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں اور ہمیں اس منصوبے کو جلد شروع کرنے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں، جس کی روشنی میں اگلے دو ہفتوں میں اس منصوبے کیلئے ٹینڈر ہوں گے اور فوری کام شروع ہو گا۔ کمپنی کی کوشش ہو گی کہ 6 ماہ میں منصوبہ مکمل ہو اور گلگت شہر کے لئے گیس کی سپلائی شروع ہو۔


خبر کا کوڈ: 804104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804104/گلگت-میں-ایئرمکس-گیس-پلانٹ-منصوبے-پر-فوری-کام-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org