0
Tuesday 9 Jul 2019 21:29

چترال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پھنسے سیاح تاحال محصور

چترال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پھنسے سیاح تاحال محصور
اسلام ٹائمز۔ چترال میں سیلابی صورتحال درپیش ہے، گلیشیئر پھٹنے کے بعد پھنسے ہوئے سیاح تاحال محصور ہیں۔ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں اسلام آباد یونیورسٹی کے 9 طلباء بھی جنگل میں پھنس ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلیشیئر پھٹنے کے بعد سے پھنسے سیاح تاحال محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، دیگر سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلد نکال لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں امدادی سامان اور طبی عملہ بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ضلع چترال کے علاقے گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آیا جس کی وجہ سے جنگل کے قریب واقع دیہات کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سیلاب کی وجہ سے مقامی آبادی کے لوگ مکانات خالی کر کے قریبی پہاڑوں پر چلے گئے ہیں، سیلاب سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ اراضی بھی سیلاب میں بہہ گئی۔
خبر کا کوڈ : 804124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش