0
Wednesday 10 Jul 2019 13:15

کرپشن کے خاتمے کے حکومتی دعوے اور بیانات ہمیشہ سراب ثابت ہوئے، آغا سید حسن

کرپشن کے خاتمے کے حکومتی دعوے اور بیانات ہمیشہ سراب ثابت ہوئے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر میں حد سے تجاوز کر رہی کرپشن  اور رشوت ستانی کو غریب عوام کے لئے دو دھاری تلوار سے تعبیر کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ریاستی گورنر کے اعلان کو صرف دکھاوا قرار دیا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے کشمیری عوام کا قافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار اور بیروکریسی کے ہاتھوں خردبرد اور خزانہ عامرہ کی لوٹ کھسوٹ ایک کھلی کتاب کے مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومتی اعلانات ہمیشہ سراب ثابت ہوئے ہیں اور آئندہ بھی کوئی توقع نہیں ہے کہ حکومت اس معاملے میں کوئی سنجیدہ کارروائی یا پالیسی عمل میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کبھی خردبرد اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا صرف ارادہ ہی ظاہر کیا گیا تو سیاسی مصلحتوں اور مجبوریوں کے آگے بے بس ہو کر محاسبے کی کارروائی روک دی گئی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائے گی اور اس حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کی جائے گی تو یہ غریب عوام کے لئے ایک اقتصادی پیکیج سے کم نہیں۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی آٹھ جولائی کی خانہ نظربندی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس حکومتی اقدام کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 804131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش