QR CodeQR Code

ٹرانسپورٹ اتحاد نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 جولائی کی ہڑتال مؤخر کردی

9 Jul 2019 23:03

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان، خرم شیر زمان، جمال صدیقی اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 جولائی کو سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کو مؤخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان، خرم شیر زمان، جمال صدیقی اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے، جس کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ہڑتال کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جلد ٹرانسپورٹ حضرات کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے، کوششیں جاری ہیں، جلد ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 804135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804135/ٹرانسپورٹ-اتحاد-نے-کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-10-جولائی-کی-ہڑتال-مؤخر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org