QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

10 Jul 2019 07:14

دورہ کراچی میں وزیراعظم عمران خان صنعت کاروں، تاجروں سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے آج بدھ کو کراچی پہنچیں گے۔ دورہ کراچی میں وزیراعظم صنعتکاروں، تاجروں سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی معاشی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہوگی، وزیراعظم بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ کی تیاری پر گفتگو کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 804136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804136/وزیراعظم-عمران-خان-ایک-روزہ-دورے-پر-آج-کراچی-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org