QR CodeQR Code

بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے وزارت انسانی حقوق کی مہم کو کامیاب بنایا جائے، ڈاکٹر عارف علوی

9 Jul 2019 23:15

اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ اساتذہ اور والدین کو بھی اس بات سے باخبر ہونا چاہیئے کہ کسطرح بچوں میں ادراک، سمجھنے اور کسی بھی بات کے بارے میں باخبر کرنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر سطح پر بچوں کے استحصال کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے وزارت انسانی حقوق کی مہم سے متعلق انہوں نے کہا کہ والدین کو استحصال کا باعث بننے والی صورتحال کے ادراک اور اس سے بچنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کو بھی اس بات سے باخبر ہونا چاہیئے کہ کس طرح بچوں میں ادراک، سمجھنے اور کسی بھی بات کے بارے میں باخبر کرنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 804139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804139/بچوں-سے-زیادتی-کے-واقعات-کی-روک-تھام-کیلئے-وزارت-انسانی-حقوق-مہم-کو-کامیاب-بنایا-جائے-ڈاکٹر-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org