QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں سے 6 بورڈز سربراہان سے محروم

10 Jul 2019 00:12

صوبائی حکومت نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان حمید اللہ شاہ کو تبدیل کیا اور ان کی جگہ پر کسی کی تقرری کرنے کی بجائے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے چیئرمین کا عہدہ خالی چھوڑ دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 8 تعلیمی بورڈز میں سے 6 بورڈز کے چیئرمینوں کے عہدے خالی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں سے 6 بورڈز سربراہوں سے محروم ہیں جب کہ کئی تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر امتحانات کے عہدے بھی کئی ماہ سے خالی پڑے ہیں، جس کی وجہ سے ان تعلیمی بورڈز کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان حمید اللہ شاہ کو تبدیل کیا اور ان کی جگہ پر کسی کی تقرری کرنے کی بجائے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے چیئرمین کا عہدہ خالی چھوڑ دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 8 تعلیمی بورڈز میں سے 6 بورڈز کے چیئرمینوں کے عہدے خالی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ابیٹ آباد، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس وقت پشاور اور ابیٹ آباد سمیت کئی دیگر تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرامتحانات کے عہدے بھی کئی ماہ سے خالی پڑے ہیں، تعلیمی بورڈز میں چیئرمینوں اور کنٹرولر امتحانات کے عہدے کئی ماہ سے خالی پڑے رہنے سے بورڈز کے انتظامی اور امتحانی امور متاثر ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804147/خیبر-پختونخوا-کے-8-تعلیمی-بورڈز-میں-سے-6-سربراہان-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org