0
Wednesday 10 Jul 2019 00:12

ماہانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ماہانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو بڑھانے کے لیے ملک بھر سے ماہانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ملک بھر سے ماہانہ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کرلیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ملک بھر سے کمپنیوں اور اداروں سمیت اب ایک لاکھ شہریوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تواتر کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے، نئی گاڑیاں اور مہنگے موبائل فون خریدنے والے افراد بھی ہدف میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایف بی آر کے پاس 3 کروڑ سے زائد افراد کا ڈیٹا موجود ہے، بیرون ملک متواتر سفر کرنے والوں کا ڈیٹا ایف آئی اے سے حاصل کرکے ان فضائی مسافروں کی آمدنی کا اندازہ لگایا جائے گا، مہنگے موبائل خریدنے والوں کا ڈیٹا پی ٹی اے سے حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ گاڑیوں کے خریداروں کی تفصیلات موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ سے موصول ہو جاتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر فروخت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے 600 ریسٹورنٹس، فوڈ سینٹرز کو متعلقہ سافٹ ویئر سے منسلک کیا جائے گا اور ریسٹورنٹس، فوڈ سینٹرز سے کاروبار کرنے والے نان رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز بھی ہدف میں شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی تجویز پر بھی زیرغور ہے۔
خبر کا کوڈ : 804148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش