QR CodeQR Code

ہری پور، مسافر بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

10 Jul 2019 00:27

ہری پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 30 افراد زخمی ہو گئے، ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس ناڑہ امازئی جارہی تھی کہ کپڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، مقامی افراد کے مطابق گاڑی میں 34 افراد سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ناڑہ امازئی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 30 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ضلع ہری پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 30 افراد زخمی ہو گئے، ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس ناڑہ امازئی جارہی تھی کہ کپڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، مقامی افراد کے مطابق گاڑی میں 34 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور باقی 30 افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اندھیرے اور دشوار راستوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804149/ہری-پور-مسافر-بس-کھائی-میں-جا-گری-4-افراد-جاں-بحق-30-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org