0
Wednesday 10 Jul 2019 01:08

تبدیلی سرکار نے عوام پہ ایک اور بجلی گرا دی، 10 پیسے فی یونٹ اضافہ

تبدیلی سرکار نے عوام پہ ایک اور بجلی گرا دی، 10 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہو گا اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ گزشتہ ماہ حکومت نے بجلی کے نرخوں ميں ايک روپيہ انچاس پيسے اضافہ کیا تھا۔ بجلی کے نرخوں ميں اضافہ رواں مالی سال کی  پہلی اور دوسری سہ ماہی کےلئے کيا گيا ہے۔ صارفين سے اضافے کی مد ميں ايک سو نواسی ارب روپے وصول کئے جائيں گے۔
خبر کا کوڈ : 804150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش