0
Wednesday 10 Jul 2019 00:24

کوئٹہ، اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونیوالے ڈپٹی کلکٹر کسٹم چل بسے

کوئٹہ، اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونیوالے ڈپٹی کلکٹر کسٹم چل بسے
اسلام ٹائمز۔ اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ترجمان کسٹم پولیس کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ نے چند روز قبل دوران آپریشن اسمگلرز کا ٹرک روک کر ٹائلز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی، جس پر اسمگلرز نے ان پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے۔ ترجمان کسٹم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے، جن میں حاجی عبدالصادق، اس کا بھائی محمد طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب