0
Wednesday 10 Jul 2019 09:30

سی ٹی ڈی دہشتگردی کیخلاف ہراول دستہ ہے، آئی جی پنجاب

سی ٹی ڈی دہشتگردی کیخلاف ہراول دستہ ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پنجاب پولیس کے ہراول دستہ کے طور پر کام کر رہا ہے اور سماج دشمن و شدت پسند عناصر کے عزائم خاک میں ملانے میں سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، جنہوں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف دہشت گردی کے خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا بلکہ انتہائی خطرناک حالات میں کام کرتے ہوئے کئی ہائی پروفائل دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی افسران و اہلکار دوران آپریشنز اپنے تحفظ کیلئے طے شدہ ایس او پیز کی مکمل طور پر پابندی کریں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے سماج دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں، تاکہ معاشرتی ناسوروں کے قلع قمع میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے نے آئی جی پنجاب کو سی ٹی ڈی کی پرفارمنس اور جاری آپریشنز کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی صوبے کے تمام اضلاع میں دہشت گرد، سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مصروف ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی کا ہر سپاہی دہشت گرد عناصر کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹا رہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقدس مشن کو ہر صورت جاری رکھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر نے آئی جی پنجاب کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی اور اہم منصوبوں میں ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران افسران سے ان کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا اور ورکنگ کو مزید موئږ بنانے کے حوالے سے موقع پر اہم ہدایات جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 804176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش