0
Wednesday 10 Jul 2019 19:26

معیشت کی بدحالی کسی بھی پاکستانی کیلئے بہتر نہیں،ضیاالحق نقشبندی

معیشت کی بدحالی کسی بھی پاکستانی کیلئے بہتر نہیں،ضیاالحق نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین اور کوارڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک معاشی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، مشکل فیصلے کرنا حکومت وقت کی ضرورت یا مجبوری ہیں لیکن میثاق معیشت ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، معیشت کی بدحالی کسی بھی پاکستانی کیلئے بہتر نہیں، اندرونی و بیرونی وسائل کو بروئے کار لانا حکومت کیلئے لازم ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی آئی جی آپریشن محمد اشفاق، ایس پی سکیورٹی محمد فیصل اور دیگر علمائے کرام و مشائخ کے وفود سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے قرضو ں کا حصول مجبوری کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے لیکن قرضوں کی شرائط نرم سے نرم ہونا چاہئیں، ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف سختی ہونا چاہئے لیکن ٹیکس کا سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال دینا نہ مناسب ہوگا۔ سیاسی اور مفاداتی دھچکوں سے ماحول کو خراب کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے، کسی فرد پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن ریاستی اداروں کیخلاف زبان درازی کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معیشت کی مضبوطی کیلئے اور لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں ملانے کیلئے منبر رسول ﷺ سے آواز بلند بات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کڑوی گولی کھانے سے اگر مرض ٹھیک ہوتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اراضی ریکارڈ میں اصلاحات ابھی مزید ہونا باقی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ قبضہ مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کرے اور ایسے لوگ جو اربوں کھربوں کمانے کے باوجود پراپرٹی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ان کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 804177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش