0
Wednesday 10 Jul 2019 09:37

لاہور، ڈی آئی جی آپریشن سے اہلسنت علماء کی ملاقات

لاہور، ڈی آئی جی آپریشن سے اہلسنت علماء کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے اہلسنت علماء کرام کے وفد نے مفتی انتخاب عالم کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک اور ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں مفتی مسعودالرحمٰن، مفتی کریم، مفتی عمران، طاہر شہزاد سیفی، اقبال شاہین، محمد راحت عطاری اورعبداللہ ثاقب سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، امن و امان کے قیام اور بین المذاہب یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس کی خدمات کو سراہا اور مذہبی تہواروں کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ علماء کرام نے ڈی آئی جی آپریشنز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کوعلماء کرام کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات عمل میں لانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 804181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش