0
Wednesday 10 Jul 2019 09:43

رانا ثناء اللہ صحتمند نکلے، میڈیکل رپورٹ آ گئی

رانا ثناء اللہ صحتمند نکلے، میڈیکل رپورٹ آ گئی
اسلام ٹائمز۔ کیمپ جیل لاہور میں قید سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہو گئی ہے۔ دو روز قبل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں شوگر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔ جیل حکام کے مطابق رپورٹس میں رانا ثناءاللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے۔ مکمل بلڈ ٹیسٹ، شوگر کی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ یہاں جیل میں بھی روزانہ ڈاکٹرز رانا ثناء اللہ کا چیک اپ کرتے ہیں، جبکہ رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضہ کی ادویات روٹین میں مہیا کی جا رہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 804184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش