0
Wednesday 10 Jul 2019 09:53

لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 16 فیصد تک اضافہ کر دیا

لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 16 فیصد تک اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی نے بھی مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے، بی اے، ایم اے، ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور ایم اے کی فیسوں میں 16 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ طلباء کو امتحانی سنٹر تبدیل کرانے پر بھی الگ سے فیس جمع کرانا ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی نے ڈگریوں اور رجسٹریشن سمیت 55 پروگرامز کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے نئے بجٹ میں طلباء کی فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بی اے پارٹ ون، پارٹ ٹو کی فیس 4900 روپے، بی ایس سی پارٹ ون، پارٹ کی فیس 5650 روپے، بی اے مشترکہ امتحان کی فیس 5325 روپے، بی ایس سی مشترکہ امتحان کی فیس 6640 روپے کر دی گئی ہے جبکہ بی سی ایس کی فیس 6600 روپے، بی ایف اے کی فیس 6200 روپے سالانہ کی گئی ہے۔ اسی طرح بی ایس سی میڈیکل لیبارٹری کی فیس 6600 روپے، بی ایڈ کی فیس6270 روپے، بی کام کی فیس 5250 روپے، ایم اے پارٹ ون، ٹو کی فیس5650 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ایل ایل ایم کی فیس 9130 روپے، ڈپلومہ ان میڈیکل کی فیس 12800 روپے اور ایل ایل بی کی فیس 6600 روپے کر دی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 804188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش