QR CodeQR Code

ترکی میں 200 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

10 Jul 2019 10:05

استنبول پراسیکیوٹر کے مطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی میں گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 200 سے زائد فوجیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ استنبول پراسیکیوٹر کے مطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
 


خبر کا کوڈ: 804193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804193/ترکی-میں-200-فوجیوں-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org