QR CodeQR Code

پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف عزم غیر متزلزل ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

10 Jul 2019 10:31

پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور منظم جرائم میں گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تاہم پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہرسال ریکارڈ مقدار میں منشیات برآمد کررہے ہیں، ہمارے خطے میں منشیات، قدرتی وسائل اور انسانی اسمگلنگ دہشت گرد تنظیموں کے بڑے ذرائع آمدن ہیں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باہمی مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، لہذا منشیات کی پیداوار روکنے کیلئے عدم استحکام کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 804202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804202/پاکستان-کا-دہشتگردی-کیخلاف-عزم-غیر-متزلزل-ہے-ڈاکٹر-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org