0
Wednesday 10 Jul 2019 11:14

نواز شریف غیر ملکی دوروں سے پاکستان میں ساٹھ ارب کا سی پیک لے کر آئے، مریم اورنگزیب

نواز شریف غیر ملکی دوروں سے پاکستان میں ساٹھ ارب کا سی پیک لے کر آئے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نواز شریف نے ملکی دورے پاکستان کے لئے کئے، نواز شریف نے غیر ملکی دورے آپ کی طرح بھیک مانگنے کے لئے نہیں کئے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف غیر ملکی دوروں سے پاکستان میں ساٹھ ارب کا سی پیک لے کر آئے، نواز شریف غیرملکی دورے کر کے ملک میں سرمایہ کاری لائے، آپ کی طرح ملک کو آئی ایم ایف میں گروی نہیں رکھا، عمران صاحب کیا آپ نے 10 ماہ میں غیر ملکی دورے اپنی جیب سے کئے ہیں؟، اپنے دس ماہ کے اونٹوں کے سفر کا بِل بھی بتا دیں؟ جن پر سفر کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بھکاری بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اپنے دس ماہ کے غیر ملکی دوروں کا بھیک مانگنے کا خرچہ بھی بتا دیں؟ عمران صاحب نواز شریف کو دوسرے ملک عزت سے دعوت دیتے تھے، کیونکہ پاکستان کی عزت تھی، آپ کی طرح دورے سے پہلے اپنی دعوت واپس نہیں لے لیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 804213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش