QR CodeQR Code

حزب اللہ کے 3 رہنماء امریکی بلیک لسٹ میں شامل

10 Jul 2019 11:07

امریکی سیکرٹری خزانہ برائے دہشتگردی اور فنانشل انٹیلی جنس نے لبنانی پارلیمنٹ رکن اور حزب اللہ رہنماء امین شیری اور محمد حسن راعد کے نام اپنی فہرست میں شامل کئے ہیں، جن پر امریکا نے پرتشدد سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اپنی سیاسی طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے حزب اللہ کے 3 رہنماؤں کو دہشتگردی سے متعلق اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ فہرست میں شامل کئے گئے دو رہنما لبنان پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ امریکی سیکرٹری خزانہ برائے دہشتگردی اور فنانشل انٹیلی جنس نے لبنانی پارلیمنٹ رکن اور حزب اللہ کے رہنماء امین شیری اور محمد حسن راعد کے نام اپنی فہرست میں شامل کئے ہیں، جن پر امریکا نے پرتشدد سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اپنی سیاسی طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ ایسا پہلی دفعہ ہے کہ امریکا نے کسی پارلیمنٹ کے اراکین کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ فہرست میں شامل تیسرا نام حزب اللہ کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804215/حزب-اللہ-کے-3-رہنماء-امریکی-بلیک-لسٹ-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org