QR CodeQR Code

بیرون ملک اثاثوں کا کھوج لگانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز قائم

10 Jul 2019 11:22

پاکستان بھر میں ایف بی آر کے کمشنر، ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کے 43 افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کو ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے پاکستانی امراء کے اندرون و بیرون ملک خفیہ اثاثوں کی نشاندہی کرکے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز قائم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈائریکٹوریٹ پاکستانی امراء کے بیرون ملک اثاثہ جات کا کھوج لگاکر انہیں ٹیکس نیٹ میں لائے گا، اسی طرح وہ پاکستانی جو ٹیکس چوری کرکے پیسہ باہر لے گئے ہیں، ان کے کیس متعلقہ ممالک کے ٹیکس اتھارٹیز کو پیش کئے جائیں گے۔ پاکستان بھر میں ایف بی آر کے کمشنر، ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کے 43 افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کو ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804216/بیرون-ملک-اثاثوں-کا-کھوج-لگانے-کیلئے-ڈائریکٹوریٹ-جنرل-ا-ف-انٹرنیشنل-ٹیکس-ا-پریشنز-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org