QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

10 Jul 2019 13:52

خڑکمر کے علاقے میں سکیورٹی اہلکار پیدل جا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، شہید اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے شہید و زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خڑکمر کے علاقے میں سکیورٹی اہلکار پیدل جا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، شہید اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 804248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804248/شمالی-وزیرستان-میں-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکے-ایک-اہلکار-شہید-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org