0
Wednesday 10 Jul 2019 15:54

سیلز ٹیکس میں اضافہ، خیبر پختونخوا میں ماربل انڈسٹری بند

سیلز ٹیکس میں اضافہ، خیبر پختونخوا میں ماربل انڈسٹری بند
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ماربل انڈسٹریز مالکان نے بجٹ میں 17 فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے احتجاجاََ کارخانوں کو تالے لگا دیئے۔ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی مار بل صنعت بحران کا شکار ہوگئی۔ پشاور میں کارخانہ داروں نے حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے پر احتجاجاََ ماربل فیکٹریوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا۔ ماربل انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہوگئے۔ مزدوروں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کا حل نکالا جائے، ورنہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔ ماربل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق جب تک چئیرمین ایف بی آر ملاقات کر کے جنرل سیلز ٹیکس واپس نہیں لیتے ہڑتال جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 804258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش