0
Wednesday 10 Jul 2019 16:19

کوئٹہ میں اساتذہ کی علامتی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری، احتجاج کا دائرہ بڑھانےکی دھمکی

کوئٹہ میں اساتذہ کی علامتی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری، احتجاج کا دائرہ بڑھانےکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اساتذہ کی علامتی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر اساتذہ اور ملازمین نے دھرنے اور اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی بھی دے دی۔ کوئٹہ میں سینئر ایجوکیشن ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی علامتی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔ سینئر اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ملازمین پریس کلب کے باہر لگے کیمپ میں صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے اور حکومت سے لازمی تعلیمی ایکٹ کے خاتمے، پروموشن کوٹہ دینے سمیت 15 مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دھرنا دینے سمیت اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
 
خبر کا کوڈ : 804263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش