QR CodeQR Code

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، دفتر خارجہ

10 Jul 2019 18:30

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن سے امریکی حکام کے اظہار لاعلمی پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور اس کا مناسب وقت پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ہم امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ امریکا کا دورہ کرنا تھا اور 22 جولائی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکا کی تصدیق بھی کردی تھی۔ تاہم اب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے اور ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے جو عمران خان نے قبول بھی کرلی ہے تاہم گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اس خبر کی بھی تردید کردی تھی۔


خبر کا کوڈ: 804276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804276/وزیراعظم-کے-دورہ-امریکا-کا-اعلان-مناسب-وقت-پر-کیا-جائے-گا-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org