0
Wednesday 10 Jul 2019 18:56

پشاور میں خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا، ایس ایچ او سمیت کئی زخمی

پشاور میں خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا، ایس ایچ او سمیت کئی زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور اہلکار سے وائرلیس بھی چھین لیا، حملہ کے دوران ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق پشاور میں ٹریفک اہلکار نے خواجہ سراء کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، جس پر طیش میں آکر خواجہ سراء نے پولیس اہلکار پر حملہ کیا اور اس کا وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔ پولیس نے جب حملہ کرنے والے خواجہ سراء کو گرفتار کیا تو اس کو چھروانے کیلئے دیگر خواجہ سراؤں نے تھانے پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جارہی ہے۔ دوسری جانب ٹرانس ایکشن کی جنرل سیکرٹری آرزو نے بھی تھانے پر حملے کی مذمت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش