0
Wednesday 10 Jul 2019 19:06

انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کے علاوہ ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا، آئی جی ایف سی

انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کے علاوہ ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا، آئی جی ایف سی
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر اظہر اقبال عباسی نے کہا ہے جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی کے بعد مشکل اور کشیدہ حالات کا خاتمہ ہو چکا ہے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں فوج سمیت قبائلیوں نے قربانیاں دیکر نہ مٹنے والی داستانیں رقم کی ہیں علاقہ میں امن بحال ہو چکا ہے اور دہشت گردی کے بادل جھڑ چکے ہیں ضم قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی انتخابات میں سیکورٹی فورسز کا سیکورٹی انتظامات کے علاوہ کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فورسز امن و امان کیلئے تعینات ہونگی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فورسز کے جوان اندر اور باہر تعینات کئے جائیں گے۔ میڈیا کو معاشرے کو چوتھے ستون کا درجہ دیا گیا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، صحافی معاشرے کی اصلا ح میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ صحافی ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس اعجاز احمد، کرنل کوارڈینشن اقبال اور ایس ایم نعمت اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ عمائدین علاقہ بھی پائیدار امن کے لئے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، پاک فوج کی نگرانی میں جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جس سے عام قبائلی مستفید ہو گا، تعلیم، پینے کے صاف پانی، صحت اور سڑکوں جیسے اہم منصوبوں پر پاک فوج خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ و انا صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے قبائلی اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ستمبرمیں 83ارب روپے ریلیز ہو جائیں گے جس سے مذکورہ علاقہ میں ترقی اور خو شحا لی کے نئے دور کا آغاز ہو گاان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں منتخب ممبران اسمبلی کا اہم کردار ہوتا ہے 20 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پاک فوج امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور شہریوں کو ایسا ماحول فراہم کرے گی کہ لوگ بغیر کسی خوف و خطر کے اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈال سکیں۔
خبر کا کوڈ : 804284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش