QR CodeQR Code

پشاور، نانبائیوں کی ہڑتال مسترد، عوام کا روٹی گھر میں پکانے کا اعلان

10 Jul 2019 19:12

پشاور کے عوام نے نانبائیوں کی ہڑتال مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے، جسکا عنوان ہے ”روٹی گھر میں پکائیں گے“ قیمت کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ عوام پہلے کی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کی چکی میں پسنے والی پشاور کی عوام نے انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے 11 جولائی کو ہونے والی ہڑتال مسترد کرتے ہوئے گھر میں روٹی پکانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم بھی شروع ہوگئی ہے جس کا عنوان ہے "روٹی گھر میں پکائیں گے" قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں'۔ واضح رہے کہ انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن کی جانب سے پشاور میں روٹی کی قیمتوں میں از خود اضافہ کیا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے بھر پور کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو طلب کیا اور اجلاس میں قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جس پر نانبائیوں نے اپنے صوبائی دفتر میں اجلاس طلب کر کے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے 11 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے، لیکن ادھر پشاور کے عوام نے نانبائیوں کی ہڑتال مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے، جس کا عنوان ہے ”روٹی گھر میں پکائیں گے“ قیمت کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ عوام پہلے کی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پشاور کے عوام نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 804288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804288/پشاور-نانبائیوں-کی-ہڑتال-مسترد-عوام-کا-روٹی-گھر-میں-پکانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org