QR CodeQR Code

تحفظ ختم نبوت الائنس کا 31 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

10 Jul 2019 19:14

رہنماوں کا کہنا تھا کہ نے بتایا کہ نعلین پاک چوری کو 17 سال مکمل ہونے پر عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی جلسے، جلوس اور مظاہرے و دھرنے دیئے جائیں گے۔ شہر کا بڑا دھرنا لاہور پریس کلب کے باہر دیا جائے گا۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی کارکردگی محض صفر رہی ہم محکمہ اوقاف کو نعلین پاک کی چوری ہرگز ہضم نہیں کرنے دینگے نعلین پاک کے چور حکومت کی گود اور محکمہ اوقاف کے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 13 دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس اور تحریک بازیابی نعلین پاک کے زیراہتمام لاہور بادشاہی مسجد محکمہ اوقاف کی زیر تحویل تبرکات گیلری سے چرائے گئے نعلین مبارک کی چوری کو 17 سال گزر جانے کے باوجود تاحال عدم بازیابی کیخلاف آل پارٹیز عظمت نعلین مصطفی کانفرنس ایوان مشائخ شالیمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان نے 13 دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں جے یوپی پنجاب کے صدر پیر اختر رسول قادری، جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ شعیب الرحمن قاسمی، جماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر، مسلم لیگ علماء و مشائخ کے مولانا رجیع اللہ خان، مجلس احرار اسلام کے مولانا یوسف احرار، جمعیت اہلحدیث کے رہنماﺅں ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، مولانا عبدالستار نیازی، تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی خاکسار تحریک کے حکیم ماجد تحریک اتحاد ملت کے امیر مفتی عاشق حسین نے شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں قومی علماء کونسل کے علامہ بدر منیر سیفی و دیگر علماء علامہ شکیل صدیقی، پیر محمد شریف ملتانی، قاری خالد محمود، میاں محمد نعیم، سائیں محمد، محمد ریاض چودھری، شکیل بھٹی، شفیق رضا قادری اور حافظ یعقوب شاہ کے ہمراہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نعلین پاک کی چوری کیخلاف تحفظ ختم نبوت الائنس 31 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گا اور اس ضمن میں تقریبات میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نعلین پاک چوری کو 17 سال مکمل ہونے پر عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی جلسے، جلوس اور مظاہرے و دھرنے دیئے جائیں گے۔ شہر کا بڑا دھرنا لاہور پریس کلب کے باہر دیا جائے گا۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی کارکردگی محض صفر رہی ہم محکمہ اوقاف کو نعلین پاک کی چوری ہرگز ہضم نہیں کرنے دینگے نعلین پاک کے چور حکومت کی گود اور محکمہ اوقاف کے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں، جنہیں بے نقاب کرنے کیلئے صوبہ بھر میں تحریک چلائیں گے اور اس ضمن میں جلد مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 804289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/804289/تحفظ-ختم-نبوت-الائنس-کا-31-جولائی-کو-یوم-سیاہ-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org